بارہ سال سے زیادہ عمر کے طلباء کی سو فیصد ویکسی نیشن یقینی بنانے کے لیے صوبے اسکولوں میں خصوصی ویکسی نیشن مہم چلائیں گے،این سی او سی کا اعلامیہ

65
این ای او سی

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):صوبے 12 سال سے زیادہ عمر کے طلباء کی سو فیصد ویکسی نیشن یقینی بنانے کے لیے اسکولوں میں خصوصی ویکسی نیشن مہم چلائیں گے ۔ این سی اوسی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ بڑے شہروں کے تعلیمی اداروں میں میں طلباء میں پھیلنے والی اومیکرون بیماری کا پتہ لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

مختلف شہروں میں ویکسی نیشن کی سطح اور انفیکشن کی شرح کے درمیان مضبوط تعلق کے پیش نظر مختلف اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیا گیا ۔اومی کرون سے متاثرہ زیادہ بیماری والے شہروں میں اگلے دو ہفتوں کے لیے تعلیمی اداروں میں جارحانہ ٹیسٹنگ کی جائے گی ۔

کورونا کی زیادہ شرح کے حامل تعلیمی ادارے ،سیکشنزکے ساتھ مخصوص کلاسیں ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گی۔ صوبائی انتظامیہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ، ایجوکیشن اتھارٹیز اور سکول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مشاورت سے اس طرح کی بندشوں کا فیصلہ کرنے کے لیے حد مقرر کرے گی ۔

صوبے 12 سال سے زیادہ عمر کے طلباء کی سو فیصد ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے اسکولوں میں خصوصی ویکسی نیشن مہم چلائیں گے ۔