اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیرتارڑ نے کہاہے کہ بار ایسوسی ایشنز کی فلاح و ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔
ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جمعرات کو اسلام آباد اور عارف والا بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران سے ملاقات میں کیا۔
بار کے وفود سے ملاقات میں بارز کے مسائل اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیرتارڑ نے بارز کے نمائندوں کو حکومتی سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔