بازیابی کیس، پولیس نے سجاد علی خان کو پیش کردیا ،عدالت نے درخواست نمٹا دی

94
لاہور ہائیکورٹ

لاہور۔25اگست (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے پولیٹیکل سیکرٹری سجاد علی خان کی بازیابی کی درخواست پر پولیس نے سجاد علی خان کو پیش کردیا

،عدالت نے درخواست نمٹا دی ۔جسٹس محمد وحید خان نے شہزاد خان کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر ایس ایس پی ڈاکٹر انوش سمیت دیگر افسران پیش ہوئے اور سجاد علی خان کو عدالت پیش کر دیا۔

پولیس حکام نے موقف اختیار کیا کہ سجاد علی خان کینٹ کچہری سے پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے اور گزشتہ روز ملزم کو زمان پارک ناکے پر گرفتار کیا گیا۔عدالت نے استفسار پر ملزم سجاد نے قبول کیا کہ وہ پولیس کی حراست سے فرار ہوا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے بازیابی کی دائر درخواست نمٹا دی ۔