باسمتی چاول کی برآمدات کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران 22 فیصد اضافہ

195
Exports of rice

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):باسمتی چاول کی برآمدات کے حجم میں 22 فیصد جبکہ وزن میں 24 فیصد اضافہ ہواہے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوی ایشن کے سابق چیئرمین عبدالرحیم جانو نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں جولائی تا اپریلکے دوران باسمتی چاول کی برآمدی حجم 574 ملین ڈالر تک بڑھی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں باستمی چاول کی برآمدات سے 470 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری ما لی سال کے پہلے 10 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے حاصل زرمبادلہ میں 104 ملین ڈالر یعنی 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح باسمتی چاول کی برآمدات بالحاظ وزن بھی24 فیصد بڑھوتری سے 5 لاکھ 8 ہزار 869 ٹن کے مقابلہ میں 6 لاکھ 32 ہزار 407 ٹن تک بڑھ گئیں۔

مزید برآں چاولوں کی مجموعی قومی برآمدات بالحاظ وزن 27 فیصد جبکہ بالحاظ مالیت 17 فیصد بڑھی ہیں جبکہ متفرق اقسام کے چاولوں کی برآمدات میں بھی گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں بالحاظ مالیت 15 فیصد جبکہ بالحاظ وزن 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔