23.8 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںباعزت طریقے سے مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرمنٹ کسی اعزاز سے...

باعزت طریقے سے مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرمنٹ کسی اعزاز سے کم نہیں،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

ملتان۔ 03 مئی (اے پی پی):ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر اشتما ل رانا اخلا ق احمد نے کہا ہے کہ با عزت طریقے سے اپنی مد ت ملا ز مت پور ی کر کے ریٹا ئر منٹ ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں،دورا ن سرو س ہمیں جو عہدے ملتے ہیں ان پر رہ کر ہمیں نیک نیتی سے مخلوق خدا کی خدمت کرنی چاہئے تاکہ خدمت ہماری فلاح کا ذریعہ بنے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نےکمشنر ملتان آ فس کے ریٹا ئرڈ ہو نے وا لے اہلکا رو ں سینئر کلرک خلیل احمد ،سینئر کلرک اعجا ز احمد غور ی

جونیئر کلرک مختیا ر احمد اور کامر ان قا در ی اور ڈرائیور مرید حسین کے اعزا ز میں منعقد ہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ریو نیو مکر م سلطان ،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر ڈویلپمنٹ ارفع احمد، لا ءآفیسر رانا محمد شاہد، پی ایس اوشا ہد محمو د اور کمشنر آفس کے دیگر سٹا ف ممبر ان موجود تھے۔ایڈ یشنل کمشنر اشتما ل رانا اخلا ق احمد نے مزید کہا کہ ہم سب سر کا رکے ملا ز م ہیں او رعوام کی داد رسی ہما ر ی ذ مہ داری ہے اور ہم اس کےلئے جو ابد ہ ہیں، تما م اہلکا روں کو آپس میں پیا ر و محبت سے رہنا چاہیے اور ایک دوسر ے کا ادب واحترام کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591943

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں