باغ،بریگیڈیئر ریٹائرڈ سید انتخاب گردیزی انتقال کرگئے

82

باغ۔ 19 نومبر (اے پی پی):بریگیڈیئر ریٹائرڈ سید انتخاب گردیزی مختصر علالت کے باعث ایم ایچ راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔مرحوم کی نماز جنازہ گورنمنٹ کالج باغ کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی، بریگیڈیئر اصغر، بریگیڈیئراختر شاہ،بریگیڈئیر انیس گردیزی، ایس پی یاسین بیگ سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ بریگیڈیئر سید انتخاب کے انتقال سے ملک ایک عظیم دفاعی ماہر اور پالیسی ساز شخصیت سے محروم ہو گیا، انکی ملک و قوم کے ساتھ امت مسلمہ کیلئے خدمات سنہری حروف سے لکھے جائیں گی،

مرحوم نے عسکری خدمات کے دوران بلوچستان، فاٹا اور دیگر مقامات پر انتہائی اہم خدمات انجام دیں، بریگیڈیئر انتخاب گردیزی ایک مایہ ناز سٹریٹجک سپیشلسٹ تھے۔نماز جنازہ میں پونچھ ڈویژن کے انتظامی آفیسران، اعلیٰ سیاسی و عسکری آفیسران، آزاد کشمیر بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔مرحوم کی پہلی نماز جنازہ عسکری انکلیو راولپنڈی، دوسری گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج باغ کے گراؤنڈ میں اور تیسری نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں سر سیداں میں ادا کی گئی۔