- Advertisement -
فیصل آباد۔ 12 دسمبر (اے پی پی):ماہرین ہارٹیکلچرل ریسرچ جامعہ زرعیہ فیصل آبادنے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آم اور ترشاوہ باغات سے بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے رواں ماہ دسمبر میں فاسفورس، پوٹاش، زنک اور گوبر کی کھاد ڈال کر آبپاشی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آم کے باغات کیلئے فی پودا ٹرپل سپر فاسفیٹ 2کلوگرام، یوریا1کلوگرام، ایس او پی 2کلوگرام، جپسم 10کلوگرام اور گوبر کی کھاد 80کلوگرام جبکہ ترشاوہ باغات کیلئے گوبر 60کلوگرام، فاسفورس 750گرام، پوٹاش 500گران اور زنک سلفیٹ 50گرام فی پودا ڈالیں۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ دھند اور کورے سے پودوں کو بچانے کیلئے خصوصی انتظامات کریں کیونکہ عملی اقدامات اٹھانے سے پودوں کو بچایا جاسکتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=535061
- Advertisement -