فیصل آباد۔ 05 ستمبر (اے پی پی):باغبان ڈائی بیک، سڈن ڈیتھ، گموسس کی بیماری میں مبتلاآم کے پودوں کے بہتر علاج کیلئے فوری طور پر ماہرین زراعت کی ہدایات پر عمل کریں کیونکہ ستمبر کا مہینہ مذکورہ بیماریوں کے شکار درختوں و پودوں کے علاج کیلئے موزوں ترین ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزفیصل آباد ڈاکٹرعامر رسول نے کہا کہ سڈن ڈیتھ کی بیماری کی صورت میں آم کے درخت کی کانٹ چھانٹ کے بعد کاپر والی زہر کا سپرے کیاجائے اور پھر 15 روز کے وقفہ کے بعد کسی دوسری سرائت پذیر پھپھوند کش زہر کاسپرے بھی یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ اگر ماہ ستمبر کے دوران آم کے باغات پر کسی کیڑے کاحملہ مشاہد ے میں آئے تو ماہرین زراعت کی مشاورت سے کیڑے مار زہر کو پھپھوند کش زہروں کے ساتھ ملا کر بھی سپرے کیاجاسکتاہے۔