25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومزرعی خبریںباغبان کاغذی لیموں فروری و مارچ میں کاشت کریں،محکمہ زراعت

باغبان کاغذی لیموں فروری و مارچ میں کاشت کریں،محکمہ زراعت

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 28 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ باغبان کاغذی لیموں فروری و مارچ میں کاشت کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کاغذی لیموں کیلئے جنوری اور فروری کا موسم انتہائی موزوں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام فصلات اور پھلوں کی کاشت کیلئے موزوں زمین کاغذی لیموں کی کاشت کیلئے مناسب ہے، قدرت نے اس میں سٹرک ایسڈ، کیلشیم، پوٹاشیم، فولاد، فاسفورس، وٹامن اے، بی اور سی پیدا کئے ہیں جبکہ اس کا چھلکا، رس اور بیج غذا اور ادویات کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایاکہ لیموں کے پودے لگانے کا بہترین وقت فروری تا مارچ ہے نیز اچھی بڑھوتری اور بہترین کوالٹی کیلئے زرخیز میرا زمین بھی لیموں کی کاشت کیلئے موزوں ہے مگر ریتلی، کلراٹھی، سیم تھور اور سخت زمین اس کی کاشت کیلئے مناسب نہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552703

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں