باغ ،ریڈ فاونڈیشن لاکھوں بچوں کو جدید تعلیم وتربیت سے آراستہ کر رہی ہے، ریجنل منیجر

89

باغ۔ 26 فروری (اے پی پی):کنیڈا سے آئے ہوئے مہمانان عمران نور،چوبیہ عمران،ریڈ فاونڈیشن ضلع باغ کے ریجنل منیجر سید ظہیر گردیزی نے کہا ہے کہ ریڈ فاونڈیشن آزاد کشمیر لاکھوں بچوں کو جدید تعلیم وتربیت سے آراستہ کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے،اور ہزاروں یتیم،بے سہارابچوں کو مفت تعلیم وتربیت دینے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔تعلیمی بورڈ میرپور میں نمایاں پوزیشنز بھی حاصل کر چکا ہے دنیا بھر میں ریاست کا کردار ماہ جیسا ہوتا ہے ۔

ریڈ فاونڈیشن اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے یتیم،بے سہارا بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈ فاونڈیشن کہوٹی ہوئی سکول کی سالانہ ریزلٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پرنسپل ادارہ سردار تنویر خان،کیپٹن افضال علوی،انجینئر صائم علوی،ودیگر نے خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ ریڈ فاونڈیشن کی آزاد کشمیر بھر میں تعلیمی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ریڈ فاونڈیشن اس وقت آزاد کشمیر بھر میں لاکھوں بچوں کو جدید تعلیم وتربیت کا اہتمام کر رہا ہے جس میں ہزاروں یتیم بے سہارا طلباء وطالبات کو تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی جن ممالک نے تعلیم کو ترجحی نمبر1 پر رکھا آج وہ ترقی کی منازل حاصل کر کے پوری دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں ۔

ریڈ فاونڈیشن اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے بچوں کی تعلیم وتربیت میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے جس پر ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو شیلڈز،میڈل سے بھی نوازا گیا۔