31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںباغ ،پاکستان کی بقاء، ترقی، اور خوش حالی میں افواجِ پاکستان کی...

باغ ،پاکستان کی بقاء، ترقی، اور خوش حالی میں افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صدر یونائیٹڈ فورم

- Advertisement -

باغ۔ 19 مئی (اے پی پی):دھڑے یوناٹیڈ فورم باغ کے صدر سردار جہانگیر چغتائی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء، ترقی، اور خوش حالی میں افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہماری فوج دنیا کی بہادر فوج ہے جس کا جوش وجذبہ قابل ستائش ہے،، ملک کی ترقی خوشحالی ہماری محنت اور اتحاد سے ہی ممکن ہے، دشمن جان لے کہ اس کا سامنا ایک ایسی بہادر قوم سے ہے جس کی حفاظت ایک پیشہ ورانہ اور انتہائی تربیت یافتہ فوج کے سپہ سالار کے پاس ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھتر نمبر دو میں دھڑے یوناٹیڈ فورم باغ کے زیر اہتمام افواج پاکستان زندہ بعد ریلی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جلسہ سے سردار فیاض ایڈووکیٹ،سردار گل نذیر چغتائی،سردار پرویز حفیظ،سردار سفیر انجم،شیخ اشراف،قاری راشد قادری،عبدالطیف خان،راشد رانا،سردار انور خان،مولانا مظفر حیات ہارونی

چوہدری الطاف،مولانا میر افضل ودیگر نے خطاب کیا۔ ان خیالات کا اظہار صدر دھڑے یونائیٹڈ فورم باغ سردار جہانگیر چغتائی’ نے ”پاک فوج زندہ باد” ریلی سے چھتر نمبر 2 کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے کیا-سردار جہانگیر چغتائی نے کہا کہ نریندر مودی کی ہندواتا سوچ نے اس پورے خطہ کو خطرہ میں ڈال دیا ہے عالمی دنیا فوری طور پر مسئلہ کشمیر کو حل کرے تاکہ اس خطہ میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے- اس موقع پر پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے،انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی قوم اور بہادر پاک فوج نے کس طرح بھارتی غرور خاک میں ملایا اور خطے کو جنگ کے ہولناک گڑھے میں جھونکنے کے بھارتی ارادے کو خاک میں ملا دیا۔پوری قوم نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔

- Advertisement -

افواج پاکستان کے تمام شہدا بشمول آپریشن بنیان مرصوص میں شہادت کا رتبہ پانے والوں کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مادرِ وطن کا دفاع ہر کشمیری کا اولین فریضہ ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، قوم کو اپنے سپوتوں پر فخر ہے، اور شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے اور کشمیری عوام ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔مسئلہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ حل ہونا وقت اور حالات کی اہم ضرورت ہے۔ آج ہم یومِ تشکر مناتے ہوئے شہدا کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598825

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں