24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںباغ ، عظیم حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی...

باغ ، عظیم حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی

- Advertisement -

باغ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):عزم و حوصلے کے عظیم حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے زیراہتمام ایک ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت حریت رہنما وائس چیئرمین جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ قاضی عمران، صدر مہاجر کیمپ چوہدری عبدلواحد، چیف آرگنائزر پیر پنجال فریڈم موومنٹ ضلع باغ صہیب کشمیری کر رہے تھے، ریلی کا آغاز گیاری چوک سے ہوا ۔جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوا اور یہ اپنے روایتی انداز میں پورے بازار کا چکر لگانے کے بعد حیدری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں شریک سینکڑوں افراد نے ہاتھوں میں جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے،

جن پر آزادی کشمیر اور سید علی گیلانی کی جدوجہد کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ فضا ”کشمیر بنے گا پاکستان” اور ”گیلانی تیرے مشن کو، ہم منزل تک پہنچائیں گے” کے نعروں سے گونجتی رہی۔حیدری چوک پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما وائس چیئرمین جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ قاضی عمران، امیر جماعت اسلامی ضلع باغ قاضی ساجد چغتائی حریت رہنما قا ضی عمران عبدلرشید بٹ،چیئرمین ضلع کونسل سردار عامر نعیم،جموں کشمیر یوناٹیڈ موومنٹ کے جنرل سیکرٹری صہیب کشمیری،کونسلرالطاف چوہدری،نیاز چوہدری، کونسلر زمان چوہدری، عبدالغنی لون،رفیق ڈار خورشید چوہدری، ارشاد بٹ،چوہدری عبدلواحد،مفتی شفیق الرحمان نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی تحریکِ آزادی کشمیر اور حق خودارادیت کی جدوجہد کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے بھارتی مظالم اور کٹھن حالات کے باوجود کشمیری عوام کی ترجمانی کی اور پاکستان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔

- Advertisement -

مقررین نے کہا کہ گیلانی کی لازوال قربانیاں اور استقامت کشمیری عوام کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کا مشن تا قیامت جاری رہے گا۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام اپنے شہداء اور قائدین کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور آزادی کی منزل کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک بابائے حریت سید علی گیلانی شہید نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کی جدوجہد میں گزاری اور آخری وقت تک بھارتی ظلم سے سامنے ثابت قدم رہے ہم آج کے دن اپنے عظیم قائد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے جب تک ہماری ریاست بھارتی قبضے سے آزاد نہیں ہوتی ہم اپنے قائد کے مشن کو جاری رکھے گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں