مظفرآباد۔25اپریل (اے پی پی):وزراء حکومت سردار محمد جاوید ایوب اور جاوید اقبال بڈھانوی نے باغ تا تھنڈر،چھکڑیا،دھتورہ 3.30 کلومیٹر پختہ سڑکوں و دیگر ترقیاتی منصوبہ جات کا افتتاح کردیا۔ وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار محمد جاوید ایوب اور
وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی کا حلقہ کوٹلہ یوسی پہالیاں ترقیاتی منصوبہ جات کی افتتاحی تقریب میں پہنچنے پر کارکنان پاکستان پیپلزپارٹی و عوام علاقہ کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا۔وزراء حکومت نے باغ تا تھنڈر،چھکڑیا،دھتورہ 3.30 کلومیٹر پختہ سڑکوں و دیگر ترقیاتی منصوبہ جات کا افتتاح کیا۔