باغ شہر ہمارا چہرہ ہے، باہر سے آنے والا ہر شخص شہر دیکھ کر باغ کے بارے میں تاثر قائم کرتا ہے ،وزیر زراعت و لائیو سٹاک

119
Azad Kashmir Government Minister of Agriculture and Livestock Sardar Mir Akbar Khan

باغ۔ 17 فروری (اے پی پی):آزاد حکومت کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن نے ہمارے شہر کو مثالی بنانا ہے باغ شہر ہمارا چہرہ ہے باہر سے آنے والا ہر شخص شہر دیکھ کر باغ کے بارے میں تاثر قائم کرتا ہے، شہر خوبصورت، صاف ستھرا ہو گا تو باغ کا بہترین تاثر جائے گا۔

منتخب ممبران کارپوریشن کو ہر سطح پر معاونت کرتے رہیں گے، شہر سے تجاوزات کا خاتمہ، گندگی کے ڈھیروں کی صفائی اور اشیاء کے ریٹس سمیت دیگر اہم ایشوز پر بلدیاتی نمائندگان ملکر کام کریں جہاں حکومت کی معاونت ضرورت ہو ہم حاضر ہیں، باغ کارپوریشن کو پورے آزاد کشمیر کے لیے مثالی کارپوریشن بنائیں تا کہ جس عوام نے آپ کو مینڈیٹ دیکر بھیجا ہے انکے اعتماد اور امنگوں کو پورا کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کارپوریشن باغ کے دورہ کے دوران منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میئر میونسپل کارپوریشن میجر ریٹائرڈ سردار عبدالقیوم بیگ، ڈپٹی میئر سید افرا زگردیزی،صداقت زمان،راجہ بشیر،کامران قلندر گردیزی،سدھہر اکبر،نعیم گیلانی،شجاع منگول،عاقب ارشاد،چوہدری سہیل،اشفاق گردیزی،صیاد احمد،نوید انور،خالد اکبر ایڈووکیٹ،مسز فرزانہ ذولفقار،مسز نادیہ اشتیاق و آفیسران میونسپل کارپوریشن موجود تھے۔