بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

103

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب، سندھ ،خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں، بلوچستان میں نصیر آباد، مکران،سبی ڈویژن میں شدید گرمی پڑنے جبکہ بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، پنجاب، جنوبی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔