16.6 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 29, 2025
ہومقومی خبریںبالائی پنجاب، اسلام آباد اورشمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر...

بالائی پنجاب، اسلام آباد اورشمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

- Advertisement -

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد اورشمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر وقفہ وقفہ سےتیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے ۔اس دوران خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی رات اور 27 مارچ کے دوران آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہےجبکہ آندھی/ژالہ باری پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لئےنقصان دہ ہو سکتی ہے۔

اس دوران درمیانی سے شدیدبارش کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلیاں میں لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے جبکہ چترال،دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ کےمقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی نالوں/ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔(کل )جمعرات کو بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد اور زیریں خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر وقفہ وقفہ سےتیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برف باری کی توقع ۔

- Advertisement -

اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پر جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کالام 68، چترال 46، دیر (بالائی 44، زیریں 21)، میر کھانی 42، دروش 29، مالم جبہ 12، باچا خان ایئرپورٹ،

پٹن 06، پشاور (ایئرپورٹ 05، سٹی 02)، سیدو شریف03،تخت بھائی02،بالاکوٹ01، گلگت بلتستان: استور 16، گوپس 04، چلاس 01، کشمیر میں راولاکوٹ 01 اور پنجاب میں کوٹ ادو میں ایک میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 40 ، موہنجوداڑواور مٹھی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576497

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں