
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے وسطی وجنوبی اضلاع اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا،شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات اور کشمیر میں شدید سرد رہا۔تاہم خیبر پختونخواہ، پاراچنار6، پشاور4، دیر2 اور میرکھانی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 14،گوپس منفی8 ،اسکردو، قلات منفی7 ،سری نگر، پلوامہ، پاراچنار منفی6، اننت ناگ ،استور، کوئٹہ منفی 5 ، کالام اور گلگت میں منفی4 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔