اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، اسلام آباد، خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، سندھ، جنوبی /وسطی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: چراٹ 46 ،
کاکول 15 ،کالام، دیر(لوئر) 01، پنجاب: رحیم یار خان18،چکوال، جوہر آباد 12،خان پور 11، گجرات 08، خانپور 03، جھنگ 01، سندھ:خیرپور 07، کراچی(نارتھ کراچی 04، ایم او ایس02، گلشن معمار 01)،چھور، روہڑی 02 ، ٹنڈو جام ، حیدر آباد(سٹی)، سکھر 01،بلوچستان:جیوانی 05، قلات 04، کشمیر: کوٹلی 05، گڑھی دوپٹہ 04 اور مظفر آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
منگل کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چلاس 44، نوکنڈی اور بونجی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔