بالاکوٹ۔ 10 جون (اے پی پی):بالاکوٹ روڈ پر سنگڑ کے مقام پرکیری ڈبہ بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گرا،جس کے نتیجے میں 8افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی کیوائی سے ایمبولینس اور میڈیکل سٹاف فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعدفوری طور بالاکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ تمام زخمیوں کا تعلق لاہور سے ہے۔