30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںبالاکوٹ پولیس نے اشیا خوردونوش ڈیلر کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم...

بالاکوٹ پولیس نے اشیا خوردونوش ڈیلر کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 26 اگست (اے پی پی):بالاکوٹ پولیس نے اشیاءخوردونوش ڈیلر کے ساتھ فراڈ کرنے والے کاغان کالونی ایبٹ آباد کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مانسہرہ لاری اڈہ ٹھاکرہ کے اشیا خوردونوش ڈیلر کے ساتھ فراڈ کرنے والے کاغان کالونی ایبٹ آباد کے رہائشی ملزم محمد ممتاز ولد محمد اکرم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کے بعد اس سے تفتیش شروع کر دی۔

ملزم نے فراڈ دھوکہ دہی سے 50 بوری چاول لوڈ کر کے بالاکوٹ منگوایا اور بعد ازاں پیسے دینے سے مکر گیا اور منگوائے گئے چاولوں سے لاتعلقی ظاہر کر دی تھی۔ مدعی کی درخواست پر تھانہ بالاکوٹ میں دھوکہ فراڈ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اس سے تفتیش شروع کر دی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382812

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں