- Advertisement -
مانسہرہ۔ 4 اپریل (اے پی پی):ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان اور سرکل بالاکوٹ کے پولیس افسران و اہلکاروں کی جانب سے ڈی ایس پی کیڈٹ فاروق کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ کیڈٹ فاروق سرکل بالاکوٹ سے ٹرانسفر ہو کر ایڈوانس پروموشن کورس کےلئے روانہ ہو رہے ہیں۔
تقریب کے دوران تمام سٹاف نے انہیں عزت و احترام کے ساتھ الوداع کیا اور ان کےلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر مقررین نے ان کی خدمات کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کےلئے دعا کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578353
- Advertisement -