26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومشوبزبالی و ڈ اداکار سیف علی خان پر حملے میں مبینہ طور...

بالی و ڈ اداکار سیف علی خان پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث مشتبہ شخص گرفتار

- Advertisement -

ممبئی۔17جنوری (اے پی پی):بالی و ڈ اداکار سیف علی خان پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مبینہ مشتبہ شخص کو جمعہ کی صبح پوچھ گچھ کے لئے باندرہ پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا تعلق مبینہ طور پر سیف علی خان کے عملے کے ایک رکن سے ہے جس نے اسے اداکار کے اپارٹمنٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ حکام عملے کے رکن سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔مبینہ حملہ آور کی تصویر عمارت کے اندر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئی تھی۔ اسے واردات کے بعد پکڑکر سیف علی خان کے گھر کے ایک کمرے میں بند کر دیا گیا تھا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

54 سالہ سیف کو ان کی ممبئی کی رہائش گاہ پر جمعرات کے اوائل میں حملے کے دوران چھ زخم آئے تھے جن میں سے دو گہرے زخم تھے ۔انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹروں نے ان کی ریڑھ کی ہڈی سے 2.5 انچ کا دھار ی دار ٹکڑا نکالا۔ خوش قسمتی سے اب وہ خطرے سے باہر ہیں اور طبی نگرانی میں ہیں۔ ممبئی پولیس نے ملزم کے خلاف ہندوستانی ضابطہ فوجداری کی غیر ضمانتی دفعات کے ساتھ ایف آئی آر درج کی ہے۔ ڈی سی پی ممبئی کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص چوری کے کئی مقدمات میں مطلوب ہے۔

- Advertisement -

پولیس اسے پہلے بھی گرفتار کر چکی ہے اور اس سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ممبئی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کے لئے 20 ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ اس واقعے میں گھر پر موجود 56 سالہ نرس الیامہ فلپ بھی زخمی ہوئی، جس کے بیانات اور دیگر سٹاف کے بیانات قلم بند کئے گئے ہیں۔ نرس نے پولیس کو بتایا کہ رات کے اڑھائی بجے کے قریب آیا نے کچھ آوازیں سنیں، جس پر سیف جاگ گئے اور انہوں نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی ۔اس دوران حملہ آور ان پر کئی وار کئے اور بعد ازں فرار ہو گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=547492

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں