بال ٹورنامنٹ میں نشتر کلب نے چکلالہ کلب کو3-0 سے ہرا دیا

111

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) چوہدری رحمت علی فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں نشتر کلب نے چکلالہ کلب کو 3-0 گول سے ہرا دیا۔ میونسپل سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں وقفے تک نشتر کلب کو چکلالہ کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں نشتر کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا، کھیل کے پہلے ہاف کے 11 ویں منٹ میںنشتر کلب کے سفیان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے دوسرے ہاف کے 10 ویں منٹ میں اقتدار نے دگنا کردیا