28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومزرعی خبریںبانس کی کاشت کو فروغ دے کر قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجا سکتا...

بانس کی کاشت کو فروغ دے کر قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجا سکتا ہے،محکمہ زراعت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 07 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹرحافظ عدیل احمدنے کہا ہے کہ ملک میں بانس کی کاشت کوفروغ دے کر جہاں ملکی ٹمبر، فرنیچر، ہینڈی کرافٹس، کوئلہ، سرکہ، کپڑا و کاغذ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے بانس کی 540سے زائد اقسام تیار کی ہیں اس لئے پاکستان چین کی بانس کی ٹیکنالوجی میں خصوصی پیشرفت سے استفادہ کر کے بہتر پیداوار حاصل کرنے کے قابل ہو سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ بانس کی شوٹ کو کھانے کے طور پر بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے ، بانس کی اضافی پیداوار اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل کیا جا سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ ملک میں بانس کی کاشت پر سنجیدگی سے توجہ دی جارہی ہے تاکہ بانس کی پیداوار میں اضافہ کی کوششیں بار آور ثابت ہو سکیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=543298

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں