بانو قدسیہ کا 96واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

144

لاہور۔27نومبر (اے پی پی):معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کا 96 واںیوم پیدائش (کل ) 28 نومبرجمعرات کو منایا جائے گا۔

راجہ گدھ جیسے شاہکار ناول کی مصنفہ بانو قدسیہ 28 نومبر 1928 کو مشرقی پنجاب کے ضلع فیروز پور میں پیدا ہوئیں اور تقسیم ہند کے بعد لاہور آ گئیں۔اردو ادب سے بے حد لگا وکے باعث انہوں نے اردو میں متعدد ناول لکھے جن میںراجہ گدھ اورامر بیل اس قدر مشہور ہوا کہ ان کا نام بہترین ناول نگاروں میں شامل کیا جانے لگا۔

بانو قدسیہ اسٹیج شو اور ٹیلی ویژن کے لئے بھی پنجابی اور اردو زبان میں ڈرامہ اسکرپٹ لکھا کرتی تھیں۔ ان کے ڈراموں میں پیا نام کا دیا،فٹ پاتھ کی گھاس،آدھی بات اور دیگر شامل ہیں۔ ان کی بہترین تحریروں اور اردو ادب میں بہترین کارکردگی پر 1983 میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ہلال امتیاز اور 2010 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ جب کہ انہوں نے 2012 میں کمال فن کا ایوراڈ بھی اپنے نام کیا۔ بانو قدسیہ شدید علالت کے باعث 4 فروری 2017 کو وفات پاگئیں۔