بانڈہ غزن میں پولیس مقابلہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش امانت علی شاہ اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

62
consignment
consignment

ایبٹ آباد۔ 29 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل کی سربراہی میں ضلع پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔ سکندر آباد کی حدود بانڈہ غزن میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر آمنے سامنے آ گئے۔ پولیس نے دوران پولیس مقابلہ بدنام زمانہ منشیات فروش امانت علی شاہ ولد سلیمان شاہ سکنہ درہ سلہڈ فائرنگ کے تبادلہ میں زخمی حالت میں اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس پر فائرنگ کرنے اور کار سرکار میں مزاحمت پر ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف زیر دفعات 34/427/186/353/324 پی پی سی، نائن ڈی اور 15AA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش اور ملزمان کی گرفتاریوں کے سلسلہ میں کوششیں جاری ہیں۔