21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومیوم قائد اعظمبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور محمد نواز شریف کی سالگرہ...

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور محمد نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کی جانب سے تقریبات کا انعقاد

- Advertisement -

کراچی ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن ، مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین اور مسلم لیگ (ن)لیبرونگ سندھ کی جانب سے الگ الگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے رہنماوں خواجہ طارق نذیر،حاجی شاہ جہاں، عبدالرحیم اعوان،نورخان اخوندزادہ، سہیل ندیم، سلیم انجم، شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی صدر مہنازاختر، جمیلہ ظفر،راحیلہ ملک،خواجہ نیئرشریف، میڈیاکوآرڈی نیٹرعبدالحمیدبٹ ،ندیم آرائیں ،نوید بھیرو ،سجاد بلوچ ،الطاف قریشی سمیت کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شعبہ خواتین ،لیبر ونگ کی جانب سے بابائے قوم اور محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنماوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیرپاک و ہند کے مسلمانوں کا آزاد وطن کے حصول کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا،بلاشبہ آزادی کی طویل جدوجہد میں قائد اعظم کی ولولہ انگیز شخصیت روشنی کے ایک بلند مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82690

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں