21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومیوم قائد اعظمبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 142 واں یوم پیدائش، مزار...

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 142 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل اختر نواز ستی تھے۔مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا، مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انھوں نے مہمانوں کی کتاب میںاپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ تقریب کے دوران پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے ،اس سے قبل پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھال رکھے تھے۔ تقریب میں اعلی ملٹری، سول، سیاسی، سماجی شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82582

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں