21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومیوم قائد اعظمبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم پیدائش ملک...

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم پیدائش ملک بھر روایتی جوش و جذبے سے کے ساتھ منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم پیدائش ملک بھر روایتی جوش و جذبے سے اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ قائد اعظم کے افکار اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر وطن کو ایک حقیقی اسلامی جمہوری ریاست بنانے کے لئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ وزارت اطلاعات نے رواں سال قائداعظم کا یوم پیدائش ”ہمارا قائد“ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا تھا۔یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاگیا،ٹی وی اور اخبارات میں خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ اور ضمیمے شائع کئے گئے۔ تعلیمی اداروں میں قائد کے ویژن اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالنے کے لئے خصوصی تقریبات ، سمینار ز، مذاکرے، نمائشیںاورشوز کا انعقاد کیا گیا۔ دن کے آغاز پر مزار قائد پر قرآن خوانی اور گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان ملٹڑی اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے کمان سنبھالیں۔سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر بلند رہا۔ اس دن کو بھرپور انداز میں منانے کا مقصد نوجوان نسل کو قائد اعظم کے افکار و نظریات سے آگاہی دینا ہے۔ ایوان صدرمیں قائد اعظم کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ مختلف سکولوں کے بچوں کی ایک تقریب سے صدر مملکت ممنون حسین نے خطاب کیا جس میں انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قائد اعظم کے افکار اور تعلیمات کی روشنی میں پاکستا کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد زبیر نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی سیاسی اور جمہوری جدوجہد سے بر صغیر کے مسلمانوں کے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ اس دن کی مناسبت سے ریاستی میڈیا نے خصوصی پروگرامز کا اہتمام کیا، پی ٹی وی و دیگر چینلز سے ان کی زندگی پر خصوصی دستاویزی پروگرام بھی ٹیلی کاسٹ کئے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82701

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں