28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومیوم قائد اعظمبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت...

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے پی ٹی وی خصوصی نشریات پیش کرے گا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے پی ٹی وی خصوصی نشریات پیش کرے گا ۔اس سلسلے میں پی ٹی وی پر”ہمارا قائد“ کے عنوان سے 25سمبر کو ساراد دن خصوصی نشریات جاری رہے گی جس میں قائد اعظم کی زندگی سے متعلق پروگرام ،خصوصی کھیل اور ملی نغمے پیش کئے جائیں گے۔ یوم قائد پر پیش کئے جانے والے پروگراموں میں وزیر مینشن، مارننگ ود جگن، میں ہوں قائد اعظم پاکستان، دیدہ ور، قائد تیرا شکریہ، قائد کی علمی درسگاہیں، قائد اعظم اور بچے،لائف آف قائد اعظم،میں ہوں قائد اعظم کا پاکستان،قائد پاکستان اور ہم، ہر دل بولے پاکستان،بیاد قائد(مشاعرہ) یادوں کے رنگ گیتوں کے سنگ اور رات گئے شامل ہیں۔نشریات کے دوران فریحہ پرویز اور راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمے بھی ناظرین دیکھ سکیں گے۔پاکستان ٹیلی وژن کے منیجنگ ڈائریکٹر سردار احمد نواز سکھیرا اس نشریات کی خصوصی نگرانی کریں گے۔ ایم ڈی نے پی ٹی وی کے تمام مراکز کو ہدایات کی ہیں کہ پی ٹی وی کے پروگراموں کو بہتر سے بہتر بنایا جائے ۔ یا درہے کہ اس قومی چینل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ہر اہم موقع پر ناظرین کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی کا فروغ،ارض پاک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت اور مشرقی روایات کی پاسداری اس قومی چینل کا ہمیشہ طرہ امتیاز رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82368

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں