28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومیوم قائد اعظمبانی پاکستان محمد علی جناحؒ خطے کے ایک عظیم رہنما تھے، میری...

بانی پاکستان محمد علی جناحؒ خطے کے ایک عظیم رہنما تھے، میری گل

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی میری گل نے کہا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح خطے کے ایک عظیم رہنما تھے۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں قائداعظم محمد علی جناح ؒکے یوم پیدائش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے ایک مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے آزاد اور خودمختار پاکستان کے حصول کے لیے جدوجہد کی اور اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی جناح نے بغیر جنگ کے پاکستان بنایا جو ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور خصوصیات کی عکاسی کرتا ہے۔ قائداعظم ایک کامیاب شخص اور سیاستدان تھے جو ہمیشہ دلائل کے ساتھ اپنی منطق کو رجسٹرڈ کراتے۔ رکن پنجاب اسمبلی نے قوم اور رہنماﺅں پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بانی پاکستان کے اصولوں پر عمل کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82745

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں