26.6 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومقومی خبریںبانی پی ٹی آئی کو سزا قانونی اور عدالتی معاملہ ہے، مجھے...

بانی پی ٹی آئی کو سزا قانونی اور عدالتی معاملہ ہے، مجھے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، خواجہ محمد آصف

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا قانونی اور عدالتی معاملہ ہے، مجھے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے علم نہیں مگر ہوسکتا ہے کہ حکومت آل پارٹیز کانفرنس پلان کرے،اگر پی ٹی آئی نے اس سارے مسئلے کو بانی کی رہائی کے ساتھ مشروط رکھنا ہے تو پھر وہ اے پی سی کی بات کرتے ہوئے اچھے بھی نہیں لگتے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت بہانہ بنا کر کسی نہ کسی طرح اپنے لیڈر کو باہر لانا چاہتی ہے، پاکستان کی سلامتی اور حفاظت سے ان کو کوئی سروکار نہیں ہے،وہ بانی پی ٹی آئی کو باہر لانے کا کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں، ان کی یہ خواہش ہو گی کہ یہ مسئلہ اور بگڑے اور ہمارے مسئلے کا خواہ مخواہ کا جواز پیدا ہو جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592812

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں