23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںبانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل کے انتظامی معاملات میں مداخلت،ملاقاتوں...

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل کے انتظامی معاملات میں مداخلت،ملاقاتوں اور مشاورت میں رکاوٹ کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور ، سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل کے انتظامی معاملات میں مداخلت،ملاقاتوں اور مشاورت میں رکاوٹ کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئےسماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

بدھ کے روز بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے دوران شعیب شاہین ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہےجس پر شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے بتایاکہ ہم نے میجر یا کرنل کو فریق نہیں بنایا وزارت دفاع کو فریق بنایا ہے ،سابقہ جو عدالتی احکامات تھے وہ بھی ساتھ منسلک ہیں۔

- Advertisement -

عدالت نے درخواست پر لگائے گئے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دو کرتے ہوئے درخواست کو (کل )جمعرات کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481364

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں