27.2 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومتازہ ترینبانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں وہ تمام سہولیات میسر...

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں وہ تمام سہولیات میسر ہیں جو کسی عام قیدی کو دستیاب نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں وہ تمام سہولیات میسر ہیں جو کسی عام قیدی کو دستیاب نہیں، پی ٹی آئی دور میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، اس وقت کے اپوزیشن لیڈر کو جیل میں پنکھا اور ہیٹر تک نہیں چلانے دیا جاتا تھا، بانی چیئرمین کو ایکسرسائز کے لئے سائیکل، کچن اور واکنگ گیلری کی سہولت مہیا کی گئی ہے، جو کبھی کہا کرتے تھے کہ این آر او نہیں مانگیں گے، سختی کاٹیں گے، انہوں نے عدالتوں کو بار بار درخواستیں کر کے یہ سہولیات لیں۔

جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے بہادری سے مظالم کو برداشت کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو دسمبر کی سردی میں کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا گیا اور اس وقت وزیراعظم آفس میں قائم سیل سے حکم دیا جاتا کہ انہیں فرش پر سلایا جائے، انہیں کمبل تک نہیں دیا جاتا تھا۔ اس وقت کے اپوزیشن لیڈر جو تین مرتبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ رہے، کے لئے حکم آتا کہ انہیں جیل میں پنکھا نہ چلانے دیا جائے، سردیوں میں ہیٹر نہ دیا جائے جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو اب ایکسرسائز کے لئے سائیکل دی گئی ہے، کچن کی سہولت اور رہائش کے لئے کمرہ دیا گیا ہے، واکنگ گیلری اور ایکسرسائز روم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

یہ ساری سہولیات کسی عام قیدی کو میسر نہیں لیکن بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالتوں کو بار بار درخواستیں دے کر یہ سہولیات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کبھی کہا کرتے تھے کہ این آر او نہیں مانگیں گے، سختی کاٹیں گے اور آج ان سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وہ کبھی مریم نواز کا سیل دیکھ لیتے جنہیں 6×10 سائز کے سیل میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں بہترین شیف مہیاءکئے گئے ہیں، کسی دوسرے قیدی کو یہ سہولت نہیں جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو میسر ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں