اقوام متحدہ۔ 09 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے امکانات پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بان کی مون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے والی تنظیم کی رپورٹ کے حوالہ سے ایک خط پیش کیا۔سیکرٹری جنرل نے خط میںکیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شام یا پھر دنیا کے کسی دوسرے علاقے میں آج یا پھر آئندہ کے ایام میںایک نارمل سطح پر آ نے پر اپنے گہرے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ہتھیاروں کا استعمال کرنے والوں کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔