بان کی مون کی بغداد میں بم دھماکوں کی مذمت

182

نیویارک ۔ 4 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عراقی دارالحکومت بغداد میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کی ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ پیر کو جاری کردہ بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دہشتگردوں کی طرف سے عید کی شپانگ میں مصروف لوگوں کو نشانہ بنائے جانے کو ایک غیر انسانی فعل قرار دیا۔ سیکرٹری جنرل نے عراقی عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کےلئے خوف پھیلانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کردیں اور حکومت پر زور دیا کہ وہ ان حملوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔