اقوام متحدہ ۔ 12 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا اور اقوام متحدہ کے درمیان گہرے روابط برقرار رہیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف حیران کن کامیابی حاصل کی، 20 جنوری 2017ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اقوام متحدہ کے جاری بیان کے مطابق بان کی مون نے ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ روز ٹیلی فون کیا اور انہیں امریکا کا 45واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔