24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںباپ کو قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار کر لیا ،بھکر پولیس

باپ کو قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار کر لیا ،بھکر پولیس

- Advertisement -

بھکر۔ 27 جولائی (اے پی پی):باپ کوقتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار کر لیا گیا پولیس ترجمان کے مطابق ایس ڈی پی کلورکوٹ ظفر اقبال کلیار کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات خان شہید چاندنی چوک انسپکٹر غلام شبیر عباسی اور ملک عبدالقیوم چھینہ سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید طریقہ ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے والد فیض اللہ خان کو ناحق قتل کرنے والا سفاک قاتل عزیز اللہ کو گرفتار کر لیا

، ملزم نے چند روز قبل جائیداد کے تنازعہ پر اپنے والد کو قتل کر دیا تھا، اور وقوعہ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا ، جسکو اج بھکر پولیس تھانہ حیات شہید نے گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ ہذا کی تفتیش شروع کردی۔

- Advertisement -

ملزم کے خلاف تمام تر شہادتوں اور قانونی تقاضے پورے کر کے سخت سے سخت سزا دلوانے کی ہر ممکن کوشش کیجائیگی۔اس شاندار کاروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے ایس ڈی پی سمیت تمام ٹیم تھانہ حیات خان شہید کو شاباش دی اور مزید کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات کیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں