اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) مانیار فٹ بال کلب کے زیراہتمام حاجی نواب فٹ بال ٹورنامنٹ میں باچا خان کلب نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد شموزو الیون کو 5-0 گول سے ہرا کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ باچاخان کلب کے یاسر نے اپنی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی، سوات میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک باچا خان کلب کو 2-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں باچا خان کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 5-0 گول سے جیت لیا،