باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی موادپھٹنے سے نائب صوبیدار حضرت گل اور سپاہی نذیر اللہ محسود شہید

186
ispr
ispr

راولپنڈی ۔8اپریل (اے پی پی):خیبر کے ضلع باڑہ کے عمومی علاقے میں 8 اپریل 2023 کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی موادپھٹنے کے نتیجے میں نائب صوبیدار حضرت گل، عمر 37 سال، ساکن لوئر دیر اور سپاہی نذیر اللہ محسود ، عمر 34 سال، ساکن جنوبی وزیرستان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلیئرنس کا عمل جا ری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔