باکسر محمد علی کی تدفین جمعہ کو ہو گی

کینٹکی ۔ 5 جون(اے پی پی) شہرہ آفاق باکسر محمد علی کی تدفین اور عوامی سطح پر ’میموریل سروس آئندہ جمعے کو ان کے آبائی شہر لوئی وِل میں منعقد ہوگی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ بات کے اہل خانہ کے ایک ترجمان نے کہی ہے ۔محمد علی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ عرصے سے پارکنسن کی بیماری کا …

کینٹکی ۔ 5 جون(اے پی پی) شہرہ آفاق باکسر محمد علی کی تدفین اور عوامی سطح پر ’میموریل سروس آئندہ جمعے کو ان کے آبائی شہر لوئی وِل میں منعقد ہوگی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ بات کے اہل خانہ کے ایک ترجمان نے کہی ہے ۔محمد علی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ عرصے سے پارکنسن کی بیماری کا شکار تھے۔ امریکی صدر باراک اوباما سمیت عالمی رہنماو¿ں نے محمد علی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور علی کی سماجی سرگرمیوں سے متعلق پہلوو¿ں کو بھی اجاگر کیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply