38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںباﺅلرز کی شاندار باﺅلنگ، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں ایک روزہ...

باﺅلرز کی شاندار باﺅلنگ، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بآسانی 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-1 سے جیت لی

- Advertisement -

کیرالہ ۔ یکم نومبر (اے پی پی) بھارتی باﺅلرز کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 3-1 سے جیت لی۔ بھارتی باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ کے آگے کالی آندھی بالکل بے بس نظر آئی، کوئی بھی کھلاڑی بھارتی باﺅلرز کے وار سے نہ بچ سکا، مہمان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم کے کھلاڑی خزاں رساں پتوں کی طرح یکے بعد دیگے پویلین لوٹتے چلے گئے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو عمدہ کارکردگی پر سیریز جبکہ راوندرا جدیجا کو عمدہ باﺅلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 31.5 اوورز میں 104 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس نے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 105 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے روہت شرما کے ناقابل شکست 63 اور ویرات کوہلی کے 33 رنز کی بدولت بآسانی 14.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کالی آندھی کے جیسن ہولڈر نے 25 اور سمیولز نے 24 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے روندرا جدیجا نے 4، خلیل احمد اور بھمرا نے 2,2 جبکہ بھنشور کمار اور کلدیپ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=120328

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں