اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):بجلی اور توانائی کے شعبے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران199.7ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔
سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24-2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں بجلی اور توانائی کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 199.7ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی جو کہ دیگر شعبوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے مقابلے میں سب سے ذیادہ ہے ۔
گزشتہ 4 سالوں کے دوران بجلی اور توانائی کے شعبے میں مجموعی طور پر 3028.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔ مالی سال20-2019کے دوران بجلی اور توانائی کے شعبے میں 756.6ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران 911.7ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021 کے دوران 737.6ملین ڈالر ، 23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 622.6ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔