اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ بجلی حادثات کے تدارک اور انسانی جان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، زندگی کی حفاظت سب پر لازم ہے اور اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آئیسکو ریجن میں گھروں کے قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کو محفوظ مقامات پر …
بجلی حادثات کے تدارک اور انسانی جان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، چیف ایگزیکٹو آئیسکو

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ بجلی حادثات کے تدارک اور انسانی جان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، زندگی کی حفاظت سب پر لازم ہے اور اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آئیسکو ریجن میں گھروں کے قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، بجلی کے ٹیڑھے یا کمزور پولز کی تبدیلی، کمزور کنڈیکٹرز کی مرمت و اپ گریڈیشن اور لٹکتی تاروں کو درست کرنے جیسے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
آئیسکو چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ جاری مہم کےدوران10ہزار274بجلی کے خطرناک پوائنٹس کو محفوظ بنایا گیا ہے اوران ورکس پر آنے والے 2 ارب 15 کروڑ 39 لاکھ سے زائد کے اخراجات آئیسکو نے خود برداشت کیے ہیں جو کہ ایک صارف دوست ادارے کی صارف دوست پالیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین بجلی سے متعلقہ احتیاطی اور حفاظتی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں، بجلی کی تاروں کے نیچے یا قریب تعمیرات سے گریز کریں، اگر پلاٹ کے اوپر سے بجلی کی تاریں گزر رہی ہیں تو ان کی منتقلی کے لئے متعلقہ ایس ڈی او دفترسے رابطہ کریں۔ آئیسکو چیف نے مزید کہا کے آئیسکوفیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بجلی کی تنصیبات کے نیچے تعمیرات کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ ہم نے ہر صورت انسانی جان کو حادثات سے محفوظ رکھنا ہے۔








