نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی اور پارلیمانی امور، قومی اسمبلی میں زیرِ التوا حکومتی اور نجی ارکان کے قانون سازی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
نائب وزیرِ اعظم سے سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات ،پارلیمانی امور، قومی اسمبلی میں زیرِ التوا حکومتی اور نجی ارکان کے قانون سازی کے امور پر تبادلۂ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی اور پارلیمانی امور، قومی اسمبلی میں زیرِ التوا حکومتی اور نجی ارکان کے قانون سازی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
بدھ کونائب وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر پارلیمنٹ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے قومی مفاد کے امور پر پارلیمانی جماعتوں کے درمیان قریبی رابطے اور باہمی تعاون کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔







