وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر شیر خوار بچوں کے لیے بغیر لیبل اور ناقابلِ سراغ فارمولا دودھ کی فروخت کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی لورالائی زون فوڈ سیفٹی ٹیم نے ژوب روڈ پر مختلف خوراک کے مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی لورالائی زون فوڈ سیفٹی ٹیم کا ژوب روڈ پر مختلف خوراک کے مراکز کا تفصیلی معائنہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر شیر خوار بچوں کے لیے بغیر لیبل اور ناقابلِ سراغ فارمولا دودھ کی فروخت کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی لورالائی زون فوڈ سیفٹی ٹیم نے ژوب روڈ پر مختلف خوراک کے مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 3 جنرل اسٹورز اور ایک بیکری کو جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 6 خوراکی یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ معائنے کے دوران جنرل اسٹورز سے بغیر لیبل اور ناقابلِ سراغ فارمولا دودھ، زائدالمیعاد مصالحے اور نان فوڈ گریڈ رنگ برآمد کیے گئے۔ مختلف مراکز میں اشیائے خورونوش کی ناقص اسٹوریج اور صفائی ستھرائی کے مسائل بھی سامنے آئیفوڈ سیفٹی ٹیم نے بیکری کے معائنے کے دوران تیار شدہ اشیاء کی پیکنگ میں پرنٹ شدہ کاغذ کے استعمال، مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخ درج نہ ہونے، ناقص ذاتی و ماحولیاتی صفائی اور تیار شدہ خوراک کو مکھیوں و دیگر آلودگی سے محفوظ نہ رکھنے پر کارروائی عمل میں لائی ۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے کاروباری مراکز کے مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ فوڈ سیفٹی، لیبلنگ، ٹریس ایبلٹی، اسٹوریج اور حفظانِ صحت کے مقررہ اصولوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ٹیم نے واضح کیا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔







