33.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومتجارتی خبریںبجلی قیمتوں میں کمی بڑا ریلیف ہے،لاہور چیمبر

بجلی قیمتوں میں کمی بڑا ریلیف ہے،لاہور چیمبر

- Advertisement -

لاہور۔3اپریل (اے پی پی):لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسےصنعت اور گھریلوصارفین کے لیے بہت بڑا ریلیف قرار دیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجلی کے زیادہ نرخ طویل عرصے سے کاروباری برادری کے لیے بڑا چیلنج بنے رہے ہیں، بجلی کی قیمت میں صنعتوں کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ اور گھریلو صارفین کے لیے 7.41 روپے فی یونٹ کی کمی سے پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی، صنعتی مسابقت میں اضافہ اور مہنگائی سے پریشان عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔

- Advertisement -

لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا یہ فیصلہ معاشی بحالی، صنعتی ترقی اور مہنگائی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا، پاکستان کی صنعتی بنیاد مستحکم ہوگی،برآمدات کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لاہور چیمبر کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے کیونکہ مہنگی توانائی کی وجہ سے صنعتوں کی مسابقتی صلاحیت کم ہو رہی تھی۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے انہیں بھی بہت فائدہ ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578176

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں