بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے 15 ارب یونٹس نقصان کی خبر بے بنیاد تھی، 3.5 ارب یونٹس سٹینڈ بائی رکھنے کی اجازت ہوتی ہے،عابد شیر علی

61

اسلام آباد۔19 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے 15 ارب یونٹس نقصان کی خبر بے بنیاد تھی۔ 3.5 ارب یونٹس سٹینڈ بائی رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ کمپنیاں اپنا سسٹم مکمل بند نہیں کرتیں اس سے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں شیخ صلاح الدین اور دیگر کے گزشتہ دو سالوں کے دوران سرکاری شعبہ کی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے 15 ارب یونٹس سے زائد بجلی نقصان کے بارے میں توجہ دلاﺅ نوٹس پر عابد علی شیر نے بتایا کہ یہ توجہ دلاﺅ نوٹس ایک انگریزی اخبار کی خبر کی بنیاد پر ہے جو قطعی بے بنیاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیپرا نے جینکوز کو اجازت دی ہے۔ نیپرا نے اعداد و شمار درست کرنے کے لئے دوبارہ پٹیشن لانے کا کہا ہے۔ یہ نیپرا کا قصور ہے، ہمارا نہیں۔