22.1 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںبجلی چوروں اورنادہندگان سے 9لاکھ20ہزارروپے کی ریکوری ،ترجمان میپکو

بجلی چوروں اورنادہندگان سے 9لاکھ20ہزارروپے کی ریکوری ،ترجمان میپکو

- Advertisement -

ملتان۔ 30 مئی (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 9لاکھ20ہزارروپے ریکوری کی۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل ملک وسیم اختر کی ہدایت پرحاجی شیر سب ڈویژن بوریوالہ کے مختلف چکوک میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین سے واجبات وصول کرنے کے لئے آپریشن کیاگیا۔ ایکسین بوریوالہ ڈویژن چوہدری اکرم جاوید اور ایس ڈ ی او حاجی شیر سب ڈویژن عاطف علی کی سربراہی میں ٹیم نے چک241 ای بی، چک 291ای بی،چک313ای بی میں 35لاکھ51ہزار روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 2نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی11KVلائنیں بند کرکے منقطع کردی

جبکہ گرینڈ آپریشن میں 6نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین سے 9لاکھ20ہزارروپے ریکوری کی گئی۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب گدارا کی ہدایت پر ستلج سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایس ڈی او ستلج سب ڈویژن کی سربراہی میں بیج 18اوربیج19کے میٹرز کی چیکنگ کے دوران 5افراد کو بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ایک صارف میٹر میں لوپ سسٹم لگاکر اور 4صارفین ڈیفیکٹو کوڈ لگے سنگل فیز میٹرز پر بھاری لوڈ استعمال کرکے ایئرکنڈیشنرز چلارہے تھے۔ چیکنگ ٹیم نے پانچوں صارفین کے میٹرز اورتاریں اُتارکر قبضہ میں لے لیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور جرمانے بل جاری کئے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603474

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں