29.9 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںبجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف تمام آپریشن سرکلز میں کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان...

بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف تمام آپریشن سرکلز میں کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان کیسکو

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات کے تحت بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کی کارروائیاں صوبہ بھرمیں تیزی سے جاری ہیں جس کے تحت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی، سبی، خضدار اور مکران آپریشن سرکلز میں بلاتفریق تمام نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی اوربجلی چوروں کے کنکشنز منقطع کئے جارہے ہیں۔ترجمان کیسکو کے مطابق اس خصوصی مہم کے تحت ستمبر 2023سے لیکر اب تک تقریباً8ہزار409سے زائد بجلی چوروں کے خلاف صوبہ کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں قانونی کارروائی کیلئے درخواستیں ارسال کر دی گئیں ہیں جن میں سے اب تک639 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کی جاچکی ہیں ۔

اسکے علاوہ بجلی کے میٹروں کو شنٹ،ٹیمپرنگ اورمیٹر ریڈنگ سلو کرنے پر 33ہزار735گھریلو کنکشنز،10ہزار212 کمرشل جبکہ 2ہزار599زرعی کنکشنز اور632صنعتی صارفین کے کنکشنزمنقطع کرکے اُن پرڈٹیکشن کی مدمیں جرمانے عائد کردئیے اوراس طرح بجلی چوری کی مدمیں اُنہیں مجموعی طور پر ایک کروڑ56 لاکھ32 ہزار946بجلی یونٹ ڈیٹیکشن چارج کیئے گئے جبکہ چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریباً 81کروڑ98لاکھ 16ہزار روپے بنتی ہے۔ کیسکونے بجلی چوری کی مدمیں مجموعی طورپر77 کروڑ26 لاکھ روپے سے زائد رقم جرمانے وصول کرلئے ہیں۔لہٰذا کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے غیر قانونی ا ستعمال سے اجتناب کریں نیز تمام صارفین اپنے اردگردبجلی چوروں کی نشاندہی کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکے ساتھ تعاون کریں۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں